ویب ڈیسک
|
4 مہینے پہلے
سندھ حکومت نے کراچی کی سڑکوں پر پارکنگ فیس ختم کردی

سندھ حکومت نے کراچی کی تمام سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ فیس مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب پارکنگ فیس صرف مخصوص پلازوں، پلاٹس یا منتخب علاقوں تک محدود ہوگی۔ شہر کی کسی بھی سڑک پر پارکنگ فیس لینا ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت کا کوئی ادارہ سڑکوں پر پارکنگ فیس وصول نہیں کرے گا، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کے ایم سی بھی 32 سڑکوں پر پارکنگ فیس ختم کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












